ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف کا دورہ اٹلی، اطالوی حکام کی پاک فوج کے کردار کی تعریف

Written by | روزنامہ بشارت

روم: پاک افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، اس موقع پر اطالوی وزیر خارجہ نے دنیا اور خطے میں استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اٹلی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ خطے میں استحکام کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔ اطالوی وزیر خارجہ نے پاک فوج کو خطے میں قیام امن کے لئے عظیم اُمید قرار دیا۔۔ آرمی چیف نے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی انڈسٹریل گروپ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف کو ہتھیاروں کے نظام، ڈاکٹرائن اور تربیت پر بریفنگ دی گئی۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ