ہیڈلائنز


عمران خان کا پچ پر لیٹنے اور وكٹیں لے كر بھاگنے كا طریقہ درست نہیں، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے كہا ہے كہ عمران خان كو جوڈیشل كمیشن كا فیصلہ قبول كرنا چاہیے ان کا پچ پرلیٹنے اور وكٹیں  لے كربھاگنے كا طریقہ درست نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس كے باہرمیڈیا سے بات كرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے كہا كہ تحریك انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں معاہدہ طے پایا تھا كہ جوڈیشل كمیشن جو بھی فیصلہ كرے گی دونوں جماعتوں كو منظور ہوگا لیکن اب عمران خان سمیت تحریك انصاف جوڈیشل كمیشن كی رپورٹ پر تنقید كرنے اور الزمات  لگانے كے بجائے جوڈیشل كمیشن كی رپورٹ كو تسلیم كرنا چاہے اور ملك وعوام كی بہتری كے لئے پارلیمنٹ كے اندر اور باہر مثبت رویہ اپنائیں۔ خواجہ آصف نے كہا كہ كمیشن كی سربراہی چیف جسٹس اورسپریم كورٹ كے دیگرججزنے كی، معاہدے كے مطابق عمران خان كوكمیشن كا فیصلہ تسلیم كرناچاہئے کیونکہ عمران خان كا پچ پر لیٹنے اور وكٹیں  لے كر بھاگنے كا طریقہ درست نہیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ