ہیڈلائنز


اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیورو کریسی کی حالیہ ترقیاں کالعدم قرار دے دیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے خلاف ضابطہ بیوروکریسی میں کی گئی ترقیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ترقیوں کا نیا فارمولا بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بیوروکریسی میں خلاف ضابطہ حالیہ ترقیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بیوروکریسی میں سینئرآفیسر کو نظرانداز کر کے جونیئر کو ترقی دے دی گئی ہے لہذا اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے 5 مئی کو ہونے والے اجلاس میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کی سفارش کی گئی تھی اور بورڈ کی سفارشات کے تحت ہی بیوروکریٹس کو ترقی دی گئی تاہم عدالت نے قرار دیا کہ مفروضوں اور محض الزامات پر بیوروکریسی میں ترقیاں نہیں روکی جاسکتیں۔ عدالت نے بیوروکریسی میں کی گئی حالیہ ترقیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے ترقیاں دینے اور روکنے کا فارمولا بھی کالعدم قرار دے دیا جب کہ عدالت نے بیوروکریٹس کی ترقیوں کا نیا فارمولا بنانے کی بھی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ 50 سےزائد بیوروکریٹس نےسینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ