ہیڈلائنز


منی لانڈرنگ کیس، ماڈل ایان علی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

Written by | روزنامہ بشارت
راولپنڈی: ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں مگر جج رانا آفتاب کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملزمہ کو ڈیوٹی جج صابر حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کسٹم عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ایان علی کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس کی سماعت  21 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 4 سماعتیں کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو چکی ہیں۔
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ