ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف کی کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور چترال سمیت ملک کے دوسرے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے، اس سے نمٹنے کی تیاری اور چترال سمیت ملک کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ممکنہ سیلاب کے علاقوں کے معائنے کی بھی ہدایت کی ہے جب کہ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پیش نظر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام کورکمانڈرز اپنے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج کے مطابق چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج کا ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے لیے 2 ہیلی کاپٹر ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر مامور ہیں جب کہ فوج اور فرنٹیئر کور نے چترال میں 16 ٹن راشن تقسیم کیا اس کے علاوہ گرم چشمہ، کوراخ اور بمبوریت میں 73 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کور کمانڈر لیفیٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جب کہ علاقے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ