ہیڈلائنز


پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے عبوری انتخابی فہرستیں جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیكشن كمیشن نے پنجاب اور سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات كے لیے عبوری انتخابی فہرستیں جاری كردیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں پنجاب كے 40 لاكھ اور سندھ كے 14 لاكھ نئے رائے دہندگان كو شامل كیا گیا ہے، جب کہ رائے دہندگان 27 جولائی تك فہرستوں میں تصحیح كے لیے الیكشن كمیشن اور انتخابی عملے سے رجوع كرسكیں گے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2013 كے دوران پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز كی تعداد 4 كروڑ 9 لاكھ 59 ہزار 334 اور سندھ میں ایك كروڑ 89 لاكھ 63ہزار 375 تھی جبكہ عام انتخابات كے بعد 18 سال تك پہنچنے والے افراد كو شامل كرنے كے بعد پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز كی تعداد 5 كروڑ 3 لاكھ 59 ہزار 334 اور سندھ میں 2 كروڑ 3 لاكھ 63 ہزار 375 ہوگئی ہے۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ