ہیڈلائنز


پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائیگا، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ ایران کے جوہری تنازع کا معاملہ حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود اس منصوبے سے دستبردار نہیں ہوا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان کو اس منصوبے کی تکمیل کے لئے بہترین موقع فراہم کیا ہے، جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا اور گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے ملک میں صنعتی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ