ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کے اسکواڈ کیلئے 30 کروڑ روپے کی مزید 10گاڑیاں خرید لی گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے اسکواڈ کیلئے 30 کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی مزید 10 نئی گاڑیاں خرید لی گئی ہیں۔ ان قیمتی گاڑیوں میں 6 بی ایم ڈبلیو ایس یو وی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم اسکواڈ کیلئے کروڑ روپے سے 10نئی جدید گاڑیوں کی خریداری کی گئی ہے، ان گاڑیوں میں 6 بی ایم ڈبلیو ایس یو وی اور چار نئی وی ایٹ زیڈ ایکس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، خریدی گئی گاڑیوں میں سے کسی بھی گاڑی کی قیمت 3 کروڑ سے کم نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، ان گاڑیوں کی قیمت 30 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ 2014ء میں بھی وزیراعظم کیلئے 12 کروڑ روپے سے زائد لاگت 60 ایل آئی ہائی سیکیورٹی خریدی گئی تھی۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی بھی چھوٹ دی گئی تھی۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ