ہیڈلائنز


پاک چین گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین سے مایع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کے لیے 700 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر پر کام شروع کر رہا ہے۔ وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے پاکستان اور چین دونوں مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کو پاک چائنا اقتصادی راہداری کے لیے ایک مرکزی حب کےطور پر استعمال کیا جائے گا، جس سے چین کے مغربی حصے کو پاکستان کے ذریعے گرم پانیوں تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کے سلسلے میں چین کی سرمایہ کاری پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے سلسلے میں پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے گیس کی درآمد کے ذریعے پاکستان اپنے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، تاہم ایران پر پابندیوں کے نتیجے میں اس منصوبے کی تکمیل میں مشکلات حائل ہوگئی تھیں۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ