ہیڈلائنز


گلگت بلتستان میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے امکانات اور خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام سکیورٹی اداروں کے افسران کے علاوہ گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹری کو بھی مراسلہ کے ذریعے اس خطرہ سے آگاہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں اہم مقامات اور اجتماعات پر حملوں کی منصوبہ بندی ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں گلگت سکوار اور شاہراہ قراقرم پر گرفتار ہونے والے دہشتگرد اور بڑی سطح پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پکڑے جانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع کے یہ دعویٰ ہے گلگت بلتستان میں القاعدہ، داعش، طالبان کے علاوہ تاجکستان کی شدت پسند جماعتوں کی مشترکہ کاروائی کا منصوبہ تیار ہے اور اس کاروائی کا مقصود گلگت بلتستان کے گوادر تک پہنچنے والا اقتصادی کوریڈور کو نقصان پہنچانا ہے۔ گلگت بلتستان انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم سمیت گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خراجی رستوں پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ