ہیڈلائنز


ممنون حسین کا ایرانی صدر حسن روحانی کو فون، عید مبارکباد اور ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے عید کے موقع پر ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا، اور عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر صدر ممنون حسین نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔ ہفتہ کو صدر مملکت ممنون حسین نے ایرانی صدر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے مابین سالانہ تجارت کا حجم 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ