ہیڈلائنز


صدر مملکت کی فیصل مسجد میں نماز عید کی آدائیگی، ہزاروں افراد نماز سے محروم ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلام آباد میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں وی آئی پی پروٹوکول نے ہزاروں افراد کو عید کی نماز سے محروم کر دیا۔ مشتعل افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بھی لگائے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا تاہم صدر مملکت ممنون حسین کی شرکت عام لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بن گئی۔ فیصل مسجد میں موبائل فون اور کیمرے لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث ہزاروں شہری نماز میں شرکت نہ کرسکے۔ اس موقع پر شہریوں نے مسجد کے باہر احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ فیصل مسجد میں گذشتہ برسوں کے دوران بہترین انتظامات کی بدولت معمول کے مطابق نماز ہوتی رہی ہے، تاہم اس بار ناقص انتظامات کے باعث ہزاروں افراد عید سعید کی سعادت حاصل نہ کر سکے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ