ہیڈلائنز


پاکستان میں پہلی بار ایل این جی کی کنٹینرز کے ذریعے درآمد

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان میں پہلی مرتبہ ایل این جی کنٹینرز کے ذریعے درآمد کر لی گئی ہے۔ قطر سے درآمد کی جانے والی ایک لاکھ 30 ہزار کیوبک میٹر ایل این جی لے کر آنے والا بحری جہاز ( ٹینکر) پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاکستان میں ایل این جی کی یہ ساتویں درآمدی کھیپ ہے۔ پہلی مرتبہ یہ کھیپ ایک جہاز سے دوسرے جہاز (ایف ایس آر یو) میں منتقل کر کے مائع سے قدرتی گیس میں تبدیل کر کے سسٹم میں داخل کی جائیگی۔ اس سے قبل ایل این جی کی درآمد کے لیے فیولنگ اسٹوریج ری گیسفکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو )کا ہی استعمال کیا گیا تاہم ایل این جی ٹینکر کے ذریعے درآمد کے بعد اب ایف ایس آر یو صرف ری گیسفکیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کی تازہ کھیپ عید پر توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے پی ایس او نے درآمد کی ہے جو پاور اور سی این جی سیکٹر کو فراہم کی جائیگی۔ اینگرو ایلنجی ٹرمینل لمیٹڈ کے سی ای او شیخ عمران الحق کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے جب کنٹینر میں ایل این جی درآمد کی گئی ہو اور پہلی ہی بار اس ایل این جی کو ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل کیا جائیگا۔ شیخ عمران کے مطابق پورٹ قاسم پر اینگرو ٹرمینل پر پہنچنے والی شپمنٹ میں 1لاکھ 30 ہزار کیوبک میٹر ایل این جی موجود ہے۔ جس سے ری گیسیفکیشن کے ذریعے325 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جائیگی اور ری گیسیفکیشن کا یہ عمل محض8 روز میں مکمل کر لیا جائیگا۔ شیخ عمران کے مطابق کنٹینر میں موجود ایل این جی کو اینگرو کے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسیفکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) میں منتقل کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ این این جی کی درآمد سے ملک میں توانائی کی قلت میں 25 فیصد کی کمی واقع ہو گی اور ملک میں انرجی سیکورٹی مضبوط ہو گی۔
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ