ہیڈلائنز


پاک فوج کا بھارت کیجانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سے احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف وزری پر اقوام متحدہ کے مبصرین سے رابطہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور ہیوی مشین گنوں کی مدد سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 دنوں میں 4 پاکستانی شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف وزری اور اشتعال انگیزی کی تحقیقات کی جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اے سی راگھوان کو بھی دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ