ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر کا مدینہ منورہ میں نکاح

Written by | روزنامہ بشارت

مدینہ منورہ: وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار چوہدری منیر کے صاحبزادے کے ساتھ مسجد نبوی میں ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازکی صاحبزادی اور وزیراعظم نوازشریف کی نواسی ماہ نورصفدر کا نکاح مسجد نبوی میں ہوا جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ماہ نورصفدر سے راحیل منیر کے نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے ادا کی گئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے اس کے علاوہ تقریب میں کسی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے لئے  اہل خانہ کے ہمران ایک ہفتہ قبل سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ