ہیڈلائنز


پاکستانی حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن پر اکتوبر سے کام شروع کرنیکا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عالمی طاقتوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو ایٹمی طاقت تسلیم کیے جانے کے معاہدے کے بعد وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع کر دے گا اور آئندہ 2 سال میں پاکستان کو ایرانی قدرتی گیس ملنے لگے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت 30 ماہ میں مکمل کی جائے گی تاہم حکومت اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ پاکستان پاک ایران گیس منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع کر دے گا اور آئندہ 2 سال میں پاکستان کو ایرانی قدرتی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی گیس ملک میں گیس کی کمی پر نصف فیصد تک قابو پایا جاسکے گا جب کہ گیس کے نرخوں پر ایران سے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کو بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ جوڑدیا ہے اور اس منصوبے کے لیے رقم بھی مل چکی ہے جب کہ چینی تعمیراتی کمپنیاں بھی منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی اپنے ملک میں 250 کلو میٹر پائپ لائن اسی عرصے میں مکمل کر لے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر معاہدے طے پانے کے بعد ایران سے اقتصادی پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ