ہیڈلائنز


نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 68  پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی قیمت میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، سی پی پی اے کا موقف تھا کہ مئی کے ماہ کے لئے ریفرنس فیول پرائس 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ مقررتھی تاہم اس ماہ  بجلی کی پیداوار کی لاگت میں فیول کی لاگت 4 روپے 80 یسے فی یونٹ رہی۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 68 پیسے کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق جولائی کے واجبات پر ہوگا تاہم اس کا اطلاق 50 یونٹ سے کم اور 300 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ