ہیڈلائنز


ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، مشیر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے سے علاقائی امن و سلامتی پر اچھے اور مثبت اثرات پڑیں گے۔ دفتر خارجہ كے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں كہا گیا كہ پاكستان نے ہمیشہ یہ مؤقف اختیار كیا كہ ایران کے جوہری مسئلے كا بات چیت كے ذریعے پرامن حل نكلنا چاہیے کیونکہ كہ ایرانی جوہری معاملے سے متعلقہ اعتماد سازی كے اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی پر اچھے اور مثبت اثرات پڑیں  گے۔ دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق  قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایران کو علاقائی وعالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو فائدہ ہوگا اور معاہدے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے لیکن ایران پر پابندیوں کے باعث ادائیگی کا طریقہ اس راہ میں رکاوٹ ہے تاہم اب اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اور ایران کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ