ہیڈلائنز


الطاف حسین معافی مانگیں اور لکھی ہوئی تقریر پڑھا کریں، پرویز رشید کا مشورہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں بھی مقدمات چلائے جارہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین قومی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، اس لیے انہیں چاہیئے کہ وہ پہلے معافی مانگیں اور اس کے علاوہ لکھی ہوئی تقریر کیا کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں اور وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ الطاف حسین کو لندن میں ہونے والی تکالیف کی قصور وار سندھ رینجرز نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین اپنے خلاف ہونے والے مقدمات کے بارے میں جو مرضی بیان دیں، لیکن قومی اداروں اور جماعتوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: E at 11.27 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ