ہیڈلائنز


گورنر گلگت بلتستان کی سکیورٹی اداروں سے متعلق الطاف حسین کے بیان کی مذمت

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے سکیورٹی اداروں سے متعلق الطاف حسین کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ کسی صورت میں برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ سکیورٹی اداروں کی ہی قربانیوں کی مرہون منت ہے کہ آج ملک کے طول و عرض میں امن قائم ہو رہا ہے، قبائلی علاقہ جات میں ملٹری آپریشن کی وجہ سے پورے خطے میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اسی مقصد کی خاطر پاکستان کے شہروں خصوصی طور پر کراچی میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ