ہیڈلائنز


ملک بھر میں آج شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر میں آج شب قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شب قدر کو قرآن کریم فرقان حمید میں لیلۃ القدراور لیلۃ المبارکہ کے ناموں سے پکارا گیا ہے اسی رات قرآنِ کریم کا نزول ہوا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس رات کو ہزارمہینوں سے بھی زیادہ بابرکت رات قراردیا ہے۔ شب قدر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشا اور تراویح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں، رحمتوں اور فضل کو سمیٹنے کے لئے محافل شبینہ ،جشن نزول قرآن، صلوۃ التسبیح، ختم درود شریف اور دیگر نفلی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا اور بیشتر مساجد میں 27ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور اس حوالے سے مساجد کو برقی قمقموں سے بھی روشن کیا گیا ہے۔ آج کی رات مسلمان اللہ تعالی کے حضورمغفرت، ایمان کی حالت میں موت، دنیا میں اپنے رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے اور دعاؤں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا۔

Showers

13°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 78%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Sunday 9°C / 18°C Mostly sunny
Monday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 13°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ