ہیڈلائنز


آصف زرداری سے بھائی اور قائد کا رشتہ ہے، ڈاکٹر تنویر زمانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی مبینہ بیوی کی حیثیت سے شہرت پانے والی تنویر زمانی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے رشتے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویز زمانی نے کہا کہ ان کا آصف زرداری سے بھائی اور قائد کا رشتہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ان کا نکاح تحسین جاوید صدیقی سے 1986ء میں ہوا تھا اور یہ رشتہ آج بھی قائم ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے شادی کی افواہیں سابق صدر اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لیے اڑائی گئیں۔ تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کی جیالی ہیں اور جیالی ہی رہیں گی۔ انہیں کسی سے پیپلز پارٹی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ تنویر زمانی کا کہنا تھا وہ سجاول زرداری نامی کسی نوجوان کو نہیں جانتیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے فوج کے خلاف تقریر حکومتی ایماء پر کی تھی۔

Partly cloudy

19°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ