ہیڈلائنز


الطاف حسین بھارتی زبان بولتے ہیں، برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ الطاف حسین نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں تہذیب اور شرافت کی تمام حدیں پار کردیں ان کی جانب سے فوج اور رینجرز کے خلاف گالی گلوچ سمجھ سے باہر ہے لہٰذا الطاف حسین کی تقاریر کے معاملے پر بہت صبر کیا لیکن اب اس پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ اتوار کو کی گئی تقریر پر اپنے رد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے خلاف بدترین زبان استعمال کی گئی، الطاف حسین نے ہمارے دشمن بھارت کی زبان استعمال کی اور انہوں نے اپنی تقریر میں تہذیب اور شرافت کی تمام حدیں پار کردیں ان کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہیں، الطاف حسین کے معاملے پر ہر طرح سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب ان کی تقاریر پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے خلاف بدزبانی ناقابل برداشت ہے، بیرون ملک سے دفاعی اداروں پر گالیوں کی اجازت نہیں دے سکتے، الطاف حسین کی صورتحال کی ذمہ دار فوج یا رینجرز نہیں، لگتا ہے برطانیہ میں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے اور اس کا غصہ اور مایوسی اپنے اداروں پر نکالا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والی کمیونٹی مہذہب اور تہذیب یافتہ ہے لیکن الطاف حسین اس تضحیک کررہے ہیں۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ