100 فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں کسی شخصیت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، ایان علی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی نے ایک بار پھر کسی شخصیت سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں کسی شخصیت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا تھا کہ جیل میں کوئی کتاب نہیں لکھ رہی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں کسی شخصیت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، سیاسی شخصیت سے تعلق جوڑ کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے۔ ایان علی کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت مانگی تھی جو نہیں دی گئی۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایان علی کا کہنا تھا کہ ابھی چونکہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گی کیونکہ اس سے کیس خراب ہوتا ہے، ضمانت پر رہائی کے بعد کیس پر کھل کر بات کروں گی۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: N at 11.27 km/h
Mostly clear

27°C

لاہور

Mostly clear
Humidity: 32%
Wind: NNE at 17.70 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

27°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 69%
Wind: SW at 40.23 km/h
Sunny

21°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: W at 11.27 km/h
Partly cloudy

23°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNE at 11.27 km/h