ہیڈلائنز


پاکستان میں 1970ء سے اب تک 597 بااثر خاندان حکومت پر قابض

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں 1970ء سے اب تک 597 بااثر خاندان حکومت پرقابض چلے آرہے ہیں،ان خاندانوں میں سے 379 کا تعلق پنجاب، 110 کا سندھ، 56 کا کے پی کے، 45 کا بلوچستان جبکہ7کا تعلق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1970ء میں 3300 قومی صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی نشستو ں پر 597 خاندانوں کے افراد براجمان تھے، 1977ء میں یہ شرح 37 فیصد، 1993ء میں 50 فیصد جبکہ جنوبی پنجاب میں اب یہ شرح 64 فیصد تک جاپہنچی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب یہ شرح 44 فیصد، سندھ میں 41 فیصد، کراچی میں 9 فیصد، کے پی کے میں 28 فیصد اور فاٹا میں 18 فیصد تک جا پہنچی ہے، 1990ء کے نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے خاندان کے 11 افراد مختلف اسمبلیوں میں رہے، 2008ء میں جتوئی کے 4 بیٹے ملک کے تینوں قانون سازاداروں میں موجود تھے، بااثر سیاسی خاندانوں میں لغاری، کھوسہ، خان، سید، بگٹی، مرزا، چوہدری،مزاری، زرداری، مروت، شریف، بھٹو اور دیگر خاندان شامل ہیں۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ