ہیڈلائنز


ماڈل ایان علی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: کرنسی اسمگنلگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی اور ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے انھیں بکتر بند گاڑی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا تاہم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمہ کو ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج صابر سلطان کا کہنا تھا کہ جج کے غیر حاضر ہونے کے باعث ملزمہ پر آئندہ سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ فرد جرم عائد کرے گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب 2 اگست تک رخصت پر چلے گئے جس کے باعث آج ایان علی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ