ہیڈلائنز


مودی نے وزیراعظم نواز شریف کیجانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اوفا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ نے مشترکا پریس برینفگ میں تصدیق کردی۔ روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ نے مشترکا پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورپاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لائیں گے، مشترکا اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کی۔ پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ وزرائے اعظم ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کاعزم ظاہر کیا اور دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ