ہیڈلائنز


افغانستان طالبان مذاکرات کو ’’مری امن عمل‘‘ کا نام دیدیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مری میں ہونے والے مذاکرات کو مری امن پراسس کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے مذاکرات میں پانچ سٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا۔ دو مبصرین ایک سہولت کار اور دو فریقین مذاکرات میں شریک ہوئے۔ مذاکرات میں افغانستان اور طالبان کی جانب سے ایک، ایک نمائندے نے حصہ لیا، جبکہ پاکستان، چین اور امریکا کے بھی ایک، ایک نمائندے نے شرکت کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز نے اس عمل کو مثبت قرار دیا اور اگلے مرحلے میں مثبت نتیجہ آنے کی توقع ظاہر کی۔ دوسری جانب مذاکرات کے بعد کابل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان نمائندوں کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان پر کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ ہم ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ جس معاملے پر وہ بات کرنا چاہتے ہیں، اس پر بات کریں گے۔ چاہے وہ قیدیوں کا مسئلہ ہو، یا غیر ملکیوں کی واپسی کا۔ ہم ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ