ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روس میں ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

 

اوفا: پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ روس کے شہر اوفا میں ملاقات کی ہے۔ جمعے کو دونوں رہنماؤں کے درمیان کانگرس ہال میں ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی سائڈ لائینز پر ہوئی۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کے آغاز سے قبل ان کی ویڈیو فوٹیج بھی چلائی گئی اور بعد ازاں بتایا گیا کہ ملاقات طے شدہ دورانیے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ دونوں وزرائے اعظم کے ہمراہ وفود بھی موجود تھے۔ تاہم ملاقات کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ تصدیق ہو سکی ہے کہ دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو کریں گے یا کوئی تحریری بیان جاری کیا جائے گا۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیو نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ اورعلاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

دفترخارجہ کے ترجمان نےامید ظاہرکی ہے کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات سےپاک بھارت تعلقات پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ خیال رہے کہ نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان آخری ملاقات گذشتہ سال مئی میں کھٹمنڈو میں ہوئی تھی۔ خارجہ امور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی جو کہ ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ موجود بھی ہیں ایک انٹرویو میں کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی کے لیے دوبارہ رابطہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کو پاکستان سے بات کرنی ہے تو اسے پہل کرنا ہوگی۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی بھارتی وزیراعظم کے بنگلہ دیش جو ماضی میں پاکستان کا حصہ تھا کے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ تجزیہ نگار اس ملاقات کو کوئی بڑا بریک تھرو تو قرار نہیں دے رہے تاہم ان کا خیال ہے کہ یہ حالیہ کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال کو بہت حد تک کم کرنے میں مدد دے گی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ