ہیڈلائنز


دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری دنیا کے امن کیلیے ہے، وزیراعظم نوازشریف

Written by | روزنامہ بشارت

اوفا: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ جنگ ہماری نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ہے۔

اوفا میں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون بڑھانے کی اہم تنظیم ہے اور پاکستان مستقبل میں بھی برکس کمیٹیوں کی میزبانی کرے گا تاہم فورم تمام ممالک کے درمیان بری، بحری، موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے لنک کو وسعت دے تاکہ تجارتی آمدوروفت کو آسان بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے اعتماد کی بنیاد پر دوستی اور تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور خطے میں ترقی کا ویژن رکھتے ہیں جب کہ پاکستان میں ترقی کا انڈیکس تیزی سے اوپر جارہا ہے اور اب وہاں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں اور دہشت گردی ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتی، ہم پرامن اور دہشت گردی سے پاک خطے کے لیے کوشاں ہیں جس سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا تاہم خطے میں امن اور ترقی کے لیے سب کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور پاکستان 2025 تک اپنا انفرااسٹرکچر مضبوط بنیادوں پر بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ان دنوں روس میں موجود ہیں جہاں وہ کل اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ برکس ممالک میں برازیل، بھارت چین، روس اور جنوبی افریقا شامل ہے۔

 

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 37%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ