ہیڈلائنز


جاپان کراچی میں نئے موسمیاتی ریڈارسسٹم کیلئے 1.6ارب دیگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جاپان نے پاکستان میں موسم کی نگرانی کیلیے کراچی میں قائم ریڈار سسٹم تبدیل کرنے کیلیے1.6 ارب کی مالی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے بدھ کو ایک معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا، نیا ریڈار سسٹم450 کلو میٹر تک معلومات حاصل کر سکتا ہے جو محکمہ موسمیات کے کام آ سکے گا، اس سے بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو بروقت اورصحیح موسم کی پیشگوئی اور وارننگ سے آگاہ کیا جا سکے گا۔ پاکستان میں موجود کل7 میں سے4 میٹروجیکل سسٹمز (اسلام آباد، کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یار خان) کو بھی جاپانی گرانٹ سے قائم کیا گیا تھا، یہ چار ریڈارز ملک کے تقریباً80 فیصد علاقے کا بادلوں میں موجود بخارات کے ذریعے مشاہدہ کرتے ہیں، کراچی کا موجودہ ریڈار سسٹم جو1991میں قائم کیا گیا تھا جنوبی علاقوں کے موسمیاتی مناظر، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والے ٹراپیکل سائیکلونزکو مانیٹرکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 65%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ