ہیڈلائنز


میری افغان امن مذاکرات کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات عمل کے آغازپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انتہائی تعجب کی بات ہے جب انھوں نے امن مذاکرات کی تجویز پیش کی توانھیں سخت تنقیدکانشانہ بنایا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ ان کی جانب سے امن مذاکرات کی تجویزپرتوانھیں تنقیدکانشانہ بنایاگیاتاہم اب امریکا کی منظوری سے پاکستان افغان حکومت اورطالبان کے درمیان بات چیت کے عمل کی میزبانی میں مصروف ہے۔ دریں اثنا عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں حادثے کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت پرانتہائی رنج اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اورشہریوں کی اموات کی شرح میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ نقل وحمل کے ذرائع محفوظ بنانے کے لیے موثراقدام کرے۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ