ہیڈلائنز


سیزفائر کیلئے قومی حکومت بنائی جائے، پاکستان اور چین ضمانت دیں، افغان طالبان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان کی ثالثی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں قیام ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا گیا اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی کوششوں پر بھی روز دیا گیا۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا جب کہ مری میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور چین کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور رمضان کے بعد ہو گا تاہم تاریخ کا اعلان فریقین کے درمیان اتفاق کے بعد کیا جائے گا۔
مری مذاکرات میں افغان حکام نے طالبان سے فوری طور پر سیزفائر کا مطالبہ کیا ہے جب کہ طالبان نے سیزفائر کیلیے افغانستان میں ’’متحدہ قومی حکومت‘‘ کے قیام اور اس میں طالبان کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان اورچین کی جانب سے ضمانت دیے جانے کی شرط عائدکی ہے،پاکستان اور چین کی مصالحتی کوششوں سے ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان نے مستقبل کی افغان حکومت میں طالبان کی صف اول کی قیادت کو شامل کرنے کامطالبہ کیاجبکہ افغان حکام نے طالبان کی تیسرے درجے کی قیادت کی حکومت میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ