ہیڈلائنز


نریندر مودی روس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے، بھارتی میڈیا

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد 10 جولائی کو پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات طے پاگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس 9 جولائی سے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ بھارتی ہم منصب نریندرمودی بھی شریک ہوں گے، نریندر مودی کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز پر وزیراعظم نواز شریف کو کئے گئے فون کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے اجلاس کے بعد دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات طے پاگئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا ایجنڈا بتانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ برس نیپال میں سارک سربراہی کانفرنس کے اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

Clear

9°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 12°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ