ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف کا دورہ جونبی افریقہ، ہم منصب آرما سوندو سے اہم ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی افریقہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی جنوبی افریقن ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنوبی افریقہ پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے آرمی ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اپنے جنوبی افریقن ہم منصب آرما سوندو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جنوبی آفریقہ کے آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کارروائیوں کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف کو جنوبی افریقہ کی آرمی سے متعلق مفل بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے جنوبی افریقہ کی دفاعی پیدوار کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ