ہیڈلائنز


بلدیاتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی رولنگ کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کے پابند ہیں، عدالت عظمیٰ میں منگل کو ہونے والی سماعت کے بعد ہی بلدیاتی الیکشن سے متعلق لائحہ عمل طے ہوگا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل سات جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ امیدواروں کی فائنل لسٹ پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کےدوران رولنگ دی تھی کہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن غیر آئینی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں لوکل باڈی الیکشن کے حوالے سے ابھی قانون سازی نہیں ہوئی اس لئے سیاسی عمل قانون کے مطابق نہیں ہے۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ