ہیڈلائنز


پاکستان اور بھارت چینی سیکیورٹی تنظیم میں شامل ہونے کو تیار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان اور انڈیا نے چین اور روس کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک سیکیورٹی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ چین، روس، تاجکستان، ازبکستان، قازقستان اور کرغستان 2001ء میں قائم ہونے والے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے رکن جبکہ پاکستان، انڈیا، ایران، افغانستان اور منگولیا اس کے مبصر ہیں۔ خیال رہے کہ اپنے قیام کے بعد ایس سو او میں پہلی مرتبہ انڈیا اور پاکستان کی صورت میں نئے رکن شامل ہو رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیر کارجہ چھینگ گاؤپنگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ایس سی او کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، ایسے میں خطے کے زیادہ سے زیادہ ملک اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ چینی وزیر کے مطابق، یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ انڈیا نے گزشتہ سال تنظیم میں شمولیت کی لیے درخواست دی تھی، جس پر جون میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس میں مثبت سفارش دی۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ