ہیڈلائنز


اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوتے نظر نہیں آرہے، سپریم کورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے اور 7 جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا تاہم سینیٹ سے بل کی منظوری نہ ہونے کے باعث الیکشن کے انعقاد میں مشکلات ہیں، اگر یہ بل سینیٹ سے کل منظور ہو جاتا ہے تو پھر انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانا ہوں گے تاہم موجودہ صورت حال میں الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کروائے جا رہے ہیں، اگر بل منظور ہو جاتا ہے تو پھر الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے سارے انتظامات دوبارہ سے کرنے ہوں گے اس لئے عدالت ہمیں ہدایت دے۔

 

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر رحمٰن سے بل کی صورت حال کے حوالے سے استفسار کیا جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بل 26 مارچ کو قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا لیکن سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں پڑا ہوا ہے اور اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔ جسٹس عظمت سعید کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ آپ جو صورت حال بیان کر رہے ہیں اس کے مطابق تو 25 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ کیا اسلام آباد کے شہریوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کر سکیں۔ عدالت نے ڈپنی اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ سیکرٹری سینیٹ سے ہدایات لے کر بتائیں کہ بل کب تک منظور ہوگا جس پر عامر رحمٰن کا کہنا تھا کہ مجھے عید سے قبل بل سینیٹ سے منظور ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سینیٹ سے بل کی منظوری کی ہدایت لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ