ہیڈلائنز


پاکستان میں امریکی مخالف رویے میں کمی آئی ہے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی وار کو اختتام پذیر ہو جانا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان آرمی نے جون 2014ء میں شروع کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے متعدد کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، انھوں نے کہا کہ آپریشن کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ اس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے جو پاکستان کے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کیلیے بھی فائدہ مند ہے، امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان آرمی کے وزیرستان کے 90 فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے دعوے کو سراہنے کے باوجود اس خطے میں امریکی ڈرون حملوں کے سوال پر امریکی سفیر نے کہا کہ کچھ واضح وجوہ کی بنا پر اس قسم کے انسداد دہشت گردی آپریشن پر بات نہیں کر سکتے۔

داعش کی مبینہ طور پر پاکستان اور افغانستان میں موجودگی کے سوال پر رچرڈ اولسن نے کہا کہ داعش کے مسئلے پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی گئی ہے جو ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کو اب تک یہاں داعش کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ہیں، امریکی سفیر نے کہا کہ وسطی ایشیا کی ریاستوں میں داعش کو وہاں کی حکومتوں میں موجود کمزوریوں کے باعث جگہ بنانے میں مدد ملی تاہم جنوبی ایشیا کی ریاستیں ان کے مقابلے میں طاقتور ہیں، پاکستان کے معاملے میں ایسا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ ریاست کی انتظامیہ اور فوج انتہائی منظم ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی مخالف رویے میں کمی آئی ہے اور ہماری توجہ تعلقات کے پیداواری پہلوؤں پر زیادہ مرکوز ہے، انھوں نے کہا کہ وہ پاکستانی جمہوری سیاست میں مداخلت نہیں کر رہے، پاک افغان کے تعلقات پر اولسن نے کہا کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نظر آئی ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ