ہیڈلائنز


غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سابق صدر پرویزمشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ماتحت عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پرویز مشرف کی جانب سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں سفر کرنے سے منع کیا اور اسی بنیاد پر خصوصی عدالت نے انہیں حاضری سے استثنٰی دیا ہے۔ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے مذکورہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ماتحت عدلیہ کےاحکامات کو کالعدم اور درخواست گزار کو مذکورہ مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنٰی دیا جائے۔ واضح رہے کہ قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 19 جون کو پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ