ہیڈلائنز


فلسطین کاز کی ہمیشہ ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت ممنون حسین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ فلسطین کاز کی ہمیشہ ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے اور فلسطین کاز کے لئے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خالات کا اظہار پی ایل ایف کے مرکزی سرپرست رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک رنگ ونسل کا نہیں بلکہ ایک عالمگیر انسانی مسئلہ ہے اور دنیا کے تمام مسائل میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل بھی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی فکر پر چلتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی بلکہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی نے صدر مملکت کو کراچی میں منعقد ہونے والی ''القدس یکجہتی کانفرنس'' میں شرکت کی دعوت دی جبکہ پاکستان میں فلسطین کاز کے لئے کی جانے والی دن رات انتھک جد وجہد کے بارے میں بھی آگاہ کیا، تاہم صدر مملکت نے ''القدس کانفرنس'' کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 51%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ