ہیڈلائنز


دہشتگردی کا خاتمہ ترجیح، ملک سے اندھیرے مٹا کر دم لیں گے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک سے اندھیرے مٹا کر دم لیں گے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن نے الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں جرمن سفیر کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ جرمن کے دوران ہونیوالی بات چیت اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ہونیوالی ملاقات کو بھی دہرایا اور کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ اور توانائی کے بحران کا حل بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میاں نواز شریف نے سبکدوش جرمن سفیر کیلئے مستقبل میں ملنے والی ذمہ داریوں سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ