ہیڈلائنز


اوسلو سربراہ کانفرنس، وزیراعظم نواز شریف 7 جولائی کو ناروے روانہ ہونگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف تعلیم و ترقی پر اوسلو سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 7 جولائی کو ناروے روانہ ہو رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے مطابق وزیراعظم اپنے نارویجن ہم منصب ایما سولبرگ کی دعوت پر ناروے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں میں کسی بھی پاکستانی حکمران کا ناروے کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف تعلیم و ترقی پر اوسلو سربراہ کانفرس سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان اور ناروے کے وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ وزیراعظم ناروے کے ولی عہد سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ