ہیڈلائنز


پاکستان کا سفارتی اہلکار کو حراست میں رکھنے پر افغانستان سے شدید احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے قندھار کے قونصل خانے میں تعینات اہلکار کو حراست میں رکھنے پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور قندھار میں پاکستانی قونصل خانے میں تعینات ایک اہلکار کو حراست میں رکھنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کے بعد پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار کو رہا کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے افغان فورسز کی جانب سے انگور اڈا میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ برادر اور دوست ممالک کے درمیان ایسے واقعات روکنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ دوسری جانب افغان سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کے تحفظات سے اپنی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ