ہیڈلائنز


نیشنل ایکشن پلان ایک مذاق ہے، ٹکے کا کام نہیں ہو رہا، سپریم کورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے، ٹکے کا بھی کام نہیں ہورہا۔ سپریم کورٹ میں این جی اوز رجسٹریشن کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے بنایا گیا، نیشنل ایکشن پلان عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے اس میں ایک ٹکے کا بھی کام نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنا تھی لیکن این جی اوز کو اب بھی ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ ہو رہی ہے، 6 ماہ گزر گئے این جی اوز کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کراسکتے تو کہہ دیں کہ یہ کاغذی کارروائی تھی۔ جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ حکومت نے درست کام نہ کرنے پر کسی این جی او کو شوکاز نوٹس جاری کیا جب کہ جسٹس عظمت سعید کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ نااہلی اور غیر مستعدی میں صوبائی حکومتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ عدالت نے حکومت سے این جی اوز کی فنڈنگ اور تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 37%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ