ہیڈلائنز


وزیراعظم سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات، بھارتی مداخلت سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی جس کے دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پراٹھائے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کے رواں سال طے شدہ دورہ امریکا پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور وہاں اپنائے جانے والے موقف پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ ملیحہ لودھی نے 30 جون کو دفترخارجہ میں حکام سے ملاقات کے دوران ملک میں بھارتی مداخلت، متحدہ قومی موومنٹ کو بیرونی فنڈنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ