ہیڈلائنز


یمن تنازعے پر تنقید،سعودی عرب میں زیدحامد کو 8سال قید اور 1000 کوڑوں کی سزا

Written by | روزنامہ بشارت

ریاض: سعودی عدالت نے معروف تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنے کے جرم میں ایک ہزار کوڑے اور آٹھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زید حامد گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے، جہاں انہیں یمن کے تنازعے پر سعودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا، عدالت نے انہیں قصور وار قرار دے کر 8 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی فضل اللہ نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارتی حکام زید حامد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ