ہیڈلائنز


اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ  ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 171  کلومیٹر نیچے تھی۔

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ