ہیڈلائنز


اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا حقانی نیٹ ورک سے رابطہ رہا، وکی لیکس کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی عرب کے حوالے سے وکی لیکس کی منظرعام پرآنے والی کیبلزمیں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے کا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ رابطہ رہاہے اور گروپ کے رہنماکے علاج کیلیے بھی انتظامات کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مراسلے پرپاکستان میں سعودی سفیرعبدالعزیزابراہیم الصالح کے بھی دستخط ہیں اس میں ان کی ملاقات نصیرالدین حقانی کے ساتھ بیان کی گئی ہے اوریہ میٹنگ 15 فروری 2012 کوہوئی اگرچہ ملاقات کی جگہ کا ذکرنہیں کیا گیاہے۔ رپورٹس کے مطابق نصیرالدین حقانی نے اپنے والد کے علاج کیلیے سعودی اسپتال میں داخلے کی درخواست کی تھی۔ وکی لیکس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نصیرالدین حقانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات افغان صدر حامد کرزئی اوراس وقت کے صدرآصف زرداری اور جنرل کیانی کی میٹنگ کے 15 دن بعد ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق جلال الدین حقانی نے طالبان کے زوال کے بعدشمالی وزیرستان میں بیس بنالیاتھا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: E at 11.27 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ