ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2 رکنی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے ملاقات کر کے کیس میں ہونے والی پیش رفت اور پاکستان میں موجود ملزمان سے تفتیش کے دائرہ کار کو حتمی شکل دیں گے جس کے بعد ٹیم کے دیگر اہلکار پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے حکومت برطانیہ سے مدد طلب کی گئی تھی۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ